۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

حوزہ / اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی و مذہبی صورتحال سمیت دیگر قومی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جے یو پی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں علامہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کو بلا مقابلہ مرکزی صدر ، ڈاکٹر جاوید اعوان کو سینئر نائب صدر اور پیر صفدر شاہ گیلانی کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

اس ملاقات میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے ملکی سیاسی اور امن و امن کی صورتحال میں کردار کو مزید متحرک کرنے پر اتفاق کیا گیا اور اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ ملک میں نفاق کے بجائے اتحاد کی سیاست کو فروغ دیا جانا ناگزیر ہے۔ جس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنی اپنی اناؤں کو بالائے طاق رکھ کر ملک کی سیاسی، مذہبی، معاشی، تعلیمی اور امن و امان کے مخدوش صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے متحدہ کاوشیں کرنا ہوں گی جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آئین کے مطابق انتہائی جان فشانی سے اپنے اپنے امور انجام دینے پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ کو اکیڈمی کی جانب سے ربا سے متعلق شائع شدہ تحقیقی کتاب بھی پیش کی۔

ملک میں نفاق کے بجائے اتحاد کی سیاست کو فروغ دینا ناگزیر ہے

ملک میں نفاق کے بجائے اتحاد کی سیاست کو فروغ دینا ناگزیر ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .